تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:18

دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ،صدر مملکت ممنون حسین

جیو نیوز - کوئٹہ.......صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔پشاور میں اسکول پر حملہ بھی اتنا ہی درد ناک ہے جتنا کہ اس سے پہلے وہاں چرچ پر حملہ دردناک تھا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات کوئٹہ کینٹ میں واقع ہولی روزی چرچ میں کرسمس کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کہی ،تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، اقلیتی رکن قومی اسمبلی خلیل بھٹو بھی موجود تھے۔اس موقع پر کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کرسمس کی تقریب میں شرکت ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشحال اور پرامن پاکستان ہماری منزل ہے۔پاکستانی عوام امن اور سلامتی پر یقین رکھتے ہیں، صدر مملکت کا یہ بھی کہناتھا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نےعوام کا جینا دوبھر کررکھاہے،سانحہ پشاور دہشت گردوں کی درندگی کا ثبو ت ہے۔پشاور چرچ میں دہشت گردی کے حملے اور کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو جلانے کے واقعہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پشاورچرچ اور کوٹ رادھا کشن میں مسیحی برادری کےافراد کو نشانہ بنایاجانا افسوسناک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.