تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:34

مسیحی برادری کاملکی ترقی، فروغِ تعلیم میں اہم کردار ہے،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور......پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی ،استحکام اور فروغِ تعلیم کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔لاہور سے جاری پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےمسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی،ان کاکہناتھا کہ تمام مذاہب امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات میں اس پر خاص طور زور دیا گیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ تمام اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی،ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمےداری ہے۔پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،جبکہ انہیں آگے بڑھنے کےبلا تفریق یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.