26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:27
مارشل لاء اور موجودہ دور کی فوجی عدالتوں میں فرق ہے،سعدرفیق
جیو نیوز - لاہور......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مارشل لاء اور موجودہ دور میں بننے والی فوجی عدالتوں میں بہت فرق ہے۔ کسی پر یہ عدالتیں مسلط نہیں کی جا رہیں۔لاہورریلوے اسٹیشن پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں بنانا ضرورت ہے ،دہشت گردوں کو سزائیں دلوانا ہیں، مخالفین کو رگڑوانا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ سیاسی قیادت نے کیا۔ اور یہ فیصلہ پاکستان کی بہتری کے لئے کیا گیاہے،حکومت،فوج اور اپوزیشن اکٹھی ہیں۔ بعض عناصر کے پیٹ میں درد ہے تو ہونے دیں ۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی رہنما کو مارشل کی دعوت نہیں دینی چاہیے۔