تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:44

بولان میں حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

جیو نیوز - بولان ...........بلوچستان کے ضلع بولان میں ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5ا فراد ہلاک ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ بولان کے علاقے کوباش میں ہوا ۔ خاران کے ہندو خاندان کے پانچ افراد بھاگ جارہے تھے کہ ان کی گاڑی سامنے سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تینوں زخمیوں نے دم توڑ دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.