تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:0

جرأت مندانہ فیصلوں سے دہشت گردی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور........وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی قیادت کی جانب سے اتفاق رائے سے کئے گئے جرات مندانہ فیصلوں سے دہشت گردی کی لعنت ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتحاد کی قوت سے دہشت گردوں کو ایسی شکست دیں گے کہ رہتی دنیا یاد رکھے گی، قومی قیادت کے متفقہ فیصلوں پر عمل درآمد کے بہترین نتائج نکلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں، اساتذہ، فوجی افسروں اور جوانوں کے خون سے سفاک قاتلوں کے خلاف اتحاد اور اتفاق کی نئی صبح طلوع ہوئی ہے۔ وطن عزیز کو دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلاکر قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.