26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:42
پشاور میں سرچ آپریشن، 200 سے زیادہ مشتبہ افراد گرفتار
جیو نیوز - پشاور ....... پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 200 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تھانہ فقیرآبادکی حدود میں زریاب کالونی، رنگ روڈ، چارسدہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کے دوران دوران 2سوسےزیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے ۔ جن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ گذشتہ شب پشاورکے علاقہ نوتھیا میں بھی سرچ آپریشن میں 100 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا تھا۔