تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:3

بلاول بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو خاندان میں تمام تنازعات ختم

جیو نیوز - کراچی...... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کے خاندان میں تمام تنازعات ختم ہوگئے‘ غنویٰ بھٹو اور فاطمہ بھٹو جلد پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بنیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کوسابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کی انتھک کوششوں کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور مرتضیٰ بھٹو خاندان کے درمیان تمام تنازعات ختم ہوگئے ۔ غنویٰ بھٹو اور فاطمہ بھٹو جلد باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بنیں گے۔ تنازعات ختم کرا نے میں صنم بھٹو نے اہم کردار ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.