27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:41
لاہور: لیسکو کے ایس ڈی او رائے اعجاز کونامعلوم افراد نے قتل کردیا
جیو نیوز - لاہور.......لاہورمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیسکو کے ایس ڈی او رائے اعجاز کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق ایس ڈی او رائے اعجاز اتحاد کالونی سمن آباد سب ڈویژن میں تعینات تھے. شام کے قریب وہ دفتر سے گھر آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پرفائرنگ کردی اورفرار ہوگئے گولیا ں لگنے سے رائے اعجازشدید زخمی ہوگئے، انہیں شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ، مقتول کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔