تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:4

ایم کیو ایم نے قومی ایکشن پلان کیلئے اپنی سفارشات پیش کر دیں

جیو نیوز - کراچی........ایم کیو ایم نے قومی ایکشن پلان کے لیے اپنی سفارشات پیش کر دیں۔ متحدہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتیں عارضی ہوں، ان کی مدت مقرر کی جائے، دہشت گردی کے خلاف کامیابی کے لیے مقامی حکومتیں، کمیونٹی پولیس اور چوکیداری نظام ناگزیر ہے، پولیس اصلاحات کرنا ہوں گی، آزاد عدلیہ اور ذمے دار عدلیہ کا نظام بھی وضع کرنا ہوگا۔ کراچی میں نیشنل کائونٹر ٹیرزم پالیسی کے حوالے سے خورشید بیگم ہال میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام بھی انتہائی ضروری ہے، صرف فوجی عدالتوں پر ہی تکیہ نہیں کرنا ہوگا،ملٹری کورٹ عارضی حل ہے، نیکٹا کو فعال کرنا اور پارلیمنٹ کو اسے پالیسی گائیڈ لائن دینے کے لیے اقدمات کرنے ہوں گے۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہونی چاہییں، اگر یہ کورٹ کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف استعمال کی گئیں تو ایم کیو ایم اس کے خلاف عدالتوں میں جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.