تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:21

ن لیگ کے قائدین مانیں تو مسائل جلد حل ہو سکتے ہیں، جہانگیر ترین

جیو نیوز - اسلام آباد..........آج حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا ایک خفیہ دورہوا اور آج بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کےقائدین مانیں تو مسائل جلد حل ہو سکتے ہیں، تحریک انصاف اورن لیگ دونوں نے بہت لچک دکھائی ہے۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان خفیہ مذاکرات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئے، تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی ٹیموں کے درمیان آج صبح مذاکرات ہوئے۔چند معاملات میں پیش رفت ہوئی ہےتاہم اہم بنیادی باتوں پر کوئی معائدہ نہیں ہوا۔ مذاکرات کے بعد حکومتی ترجمان احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے ہونے والی ملاقات میں ہم نے فاصلے کم کیے ہیں، دونوں فریقین متعلقہ قیادت سے ملنے کے بعد منگل کو مذاکرات دوبارہ بڑھانے کا ادارہ رکھتے ہیں۔ جہانگیرترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نیت پرشک نہیں کرنا چاہے،حکومت کو موقع دینا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.