27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:13
پیپلز پارٹی کے ساتھ خون پسینا بہایا ہے، اسی کے ساتھ رہیں گے، امین فہیم
جیو نیوز - نوڈیرو.........پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما امین فہیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ خون پسینا بہایا ہے، اسی کے ساتھ رہیں گے۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں کارکنوں سے خطاب میں پیپلزپارٹی کے رہنما امین فہیم نے کہا کہ میں پارٹی کبھی نہیں چھوڑ سکتا ، نہ میں چیئرمین بننا چاہتا ہوں نہ شریک چیئرمین، بی بی کی وصیت تھی کہ آصف زرداری پارٹی چلائیں،ہمیں ان پر اعتماد ہے۔