تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:55

چارسدہ میں سردی کے ساتھ ہی گڑ کی مانگ میں اضافہ

جیو نیوز - چارسدہ .......... سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی چارسدہ میں گرم گرم میٹھے گڑ کی تیاری کا کام بھی تیز ہوگیا ہے۔ گڑ کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے کاشتکار صبح سویرے گڑ کی تیاری میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ چارسدہ میں تیار ہونے والی گڑ اپنی رنگ، لذت اور مٹھاس کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہے۔ گڑ کی تیاری کا کام موسم سرما کے آغاز میں شروع ہوجاتا ہے۔ کسان صبح سویرے اٹھ کر گنا کاٹنے کیلئے کھیتوں میں جاتے ہیں۔ گنا کاٹنے کے بعد اسے گڑ گھانی لے جا کر بیلنا کے ذریعے اس کارس نکالا جاتا ہے۔ گنے کا رس ایک بڑے ڈرم میں منتقل کیا جاتا ہے۔ جہاں سے یہ رس ایک بڑے کڑھائی میں منتقل کر کے اس کے نیچے آگ جلائی جاتی ہے۔ ابلتے ہوئے رس سے میل کچیل چھنی کے ذریعے اکھٹا کرکے پھینک دیا جاتا ہے۔ گڑ کو مٹی کے بڑے برتن میں ڈالا جاتا ہے۔ گول شکل دی جاتی ہے اورتقریباَ ڈھائی گھنٹے کے بعد مزیدار گڑ تیا ر ہو جاتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.