تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:27

رحیم یار خان : پولیس مقابلے کے دوران 2ملزمان ہلاک

جیو نیوز - رحیم یار خان .......... ایس ایچ او رونتی عبدالشکور لاکھو نے دعوی کیا ہے کہ رحیم یار خان کے علاقے بھونگ سے 4ملزمان کار چھین کر رونتی کی حدود میں داخل ہوگئے۔ جہاں رحیم یار خان پولیس اور ملزمان میں مقابلے کے دوران 2ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنہیں تحصیل اسپتال اوباڑو میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ رحیم یار خان پولیس نے بھونگ تھانے پر ڈکیتی جبکہ رونتی تھانے پر مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزمان کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ایک ہفتہ قبل بھی اسی طرح رحیم یار خان پولیس کے مابین مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کی گئیں 3لاشیں لائی گئیں تھیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.