تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:25

آگ فاروق ستار کے حلقے میں لگی، وہ خود آگ بجھنے کے بعد پہنچے، شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی......... سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آگ فاروق ستار کے حلقے میں لگی، وہ خود وہاں آگ بجھنے کے بعد پہنچے، آگ بجھی تو حکومت نے بجھائی، بلدیہ کے کئی ملازمین الطاف حسین کی ہدایت کے باوجود دفتر نہیں آتے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پراناحاجی کیمپ ٹمبرمارکیٹ واقعہ افسوس ناک ہے، لکڑی میں لگنےوالی آگ بجھانےمیں وقت لگتاہے، فائربریگیڈکی58گاڑیوں نےآگ بجھانےمیں حصہ لیا، کمشنرکراچی کی سربراہی میں نقصانات کاتخمینہ لگانےکیلئےکمیٹی بنائی ہے، جوبھی نقصانات ہوئےہیں ان کاازالہ کیاجائےگا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس قسم کےواقعات پرسیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ کہناکہ سرکارنیندکی گولیاں کھاکرسوگئی تھی غلط ہے، صوبائی وزیرجاویدناگوری صبح5بجےٹمبرمارکیٹ پہنچ گئےتھے، ڈاکٹرفاروق ستار10بجےٹمبرمارکیٹ پہنچےتھے، آگ فاروق ستارکےحلقےمیں لگی وہ خودوہاں آگ بجھنےکےبعدپہنچے، کمشنرکراچی،ایم ڈی واٹربورڈکی کوششوں سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ مانتاہوں کہ مختلف محکموں میں خامیاں ہیں، مختلف محکموں میں گھوسٹ ملازمین کےخلاف کارروائی کی ہے، کئی دفعہ گھوسٹ ملازمین کےخلاف گورنرسندھ کوشکایات کیں، اگرمیں ایم کیوایم سےمتعلق مزیدکچھ کہوں گاتووہ ناراض ہوجائیں گے، الطاف حسین نےکہاکہ رابطہ کمیٹی کےاراکین زمینوں پرقبضےکرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ نان ایشوکوایشوبنانےکیلئےباتیں کی جاتی ہیں، ہم گڈگورننس چاہتےہیں، ہم پرسنگین الزامات لگائےگئےجوافسوس ناک ہیں، کیاشہرمیں بڑےواقعات اورحادثات پرایم کیوایم کےوزرانےاستعفےدیے؟ 12مئی2007کووسیم اخترنےاستعفادیاتھا؟ میرےمستعفی ہونےسےمسئلہ حل ہوسکتاہےتومیں تیارہوں۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ٹمبرمارکیٹ سانحےکی انکوائری کی جائےگی، سرکاری ملازمین سیاست نہ کریں، واٹربورڈکےکئی ملازمین جنوبی افریقہ،لندن اوردبئی میں ہیں، واٹربورڈکے2ملازمین کچھ عرصہ پہلےتک رابطہ کمیٹی کےاراکین تھے، کچھ سرکاری ملازمین بیرون ملک بیٹھ کرتنخواہیں لےرہےہیں، کئی پارکوں پرشادی حال بنےہوئےہیں، سابق ٹاؤن ناظمین نےاختیارات کاغلط استعمال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.