تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:38

سندھ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا

جیو نیوز - کراچی........سندھ پولیس کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اورسندھ پولیس کی تنخواہیں بھی پنجاب پولیس کے برابر کر دی گئی ہیں ۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق سندھ حکومت نے دہشتگردی اور جرائم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے پر پولیس کی تنخواہیں بڑھائی ہیں ۔ تنخواہوں میں اضافے سے پولیس اہلکاروں کا مورال بلند ہوگا اوروہ مزید موثر کارکردگی دکھا سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.