28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:31
کراچی: کلفٹن میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی گاڑی پر فائرنگ
جیو نیوز - کراچی........کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق کل رات گئے ایس ایس پی نوید خواجہ کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کلفٹن سے گزررہے تھے۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے نوید خواجہ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا لیکن وہ محفوظ رہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ نوید خواجہ پر فائرنگ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ ہے اور حملہ آوروں نے ان کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت نوید خواجہ اپنی سرکاری گاڑی اکیلے ڈرائیو کررہے تھے،نوید خواجہ پر اس سے پہلے بھی دو حملے کیے جاچکے ہیں۔