تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:31

حافظ آباد:گیس لیکیج سے مکان میں دھماکا ، چھت گر گئی ، 2افراد زخمی

جیو نیوز - حافظ آباد ........حافظ آباد کے ایک مکان میں گیس لیکیج سے زوردار دھماکا ہوا۔ مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے محلہ بہاولپورہ کے ایک مکان میں چولہے کی گیس کھلی رہ گئی تھی۔ صبح ناشتے کیلیے گھر کی خواتین نے چولہے میں آگ لگائی تو زوردار دھماکا ہوا اور مکان کی مکان کی چھت گرگئی۔ حادثے میں ملبے تلے دب کر دو افراد شدید زخمی ہوئے ۔ ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.