تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:24

کراچی :ٹمبر مارکیٹ کی آگ دوسرے روز بھی نہ بجھائی جاسکی

جیو نیوز - کراچی ......افضل ندیم ڈوگر.......کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں لگی آگ دوسرے روز بھی مکمل طور پر نہ بجھائی جاسکی ۔فائر بریگیڈذرائع کے مطابق گذشتہ روز محض آگ پر قابو پایا جاسکا تھا، چھتوں کے ملبے میںابھی بھی آگ ہے، لکڑی کا تاریخی گودام، کوئلہ گودام میں تبدیل ہوچکا ہے۔ فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبہ اٹھانے کے دوران جگہ جگہ آگ نکل آتی ہے، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور 60 فائٹرز کام میں مصروف ہیں، آگ کی کولنگ کا کام آج دن بھر جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق آگ سے ٹمبر مارکیٹ کے 36 پلاٹ اور 86 گھر مکمل طور پر جل گئے ،آتشزدگی میں متعدد گدھے، بکرے بکریاں اور گاڑیاں بھی جل گئیں جبکہ ایک مسجد اور دو درگاہ آگ سے مکمل طور پر محفوظ رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.