29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:55
حکومت ٹمبر مارکیٹ متاثرین کو25لاکھ فی گھردے،بابر غوری
جیو نیوز - کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر خان غوری نے مطالبہ کیاہے کہ سندھ حکومت ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کو ہنگامی طور پر پچیس لاکھ روپے فی گھر جاری کرے ۔بابر غوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرین کے گھروں میں فاقے ہورہےہیں جبکہ ان کی تمام جمع پونجی جل کر خاکستر ہو چکی ہے۔