29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:41
لاہور:نئی انارکلی کے پلازامیں آگ لگنےسے12افراد جاں بحق
جیو نیوز - لاہور........لاہور کے علاقے نئی انارکلی میں واقع پلازا میں آگ لگنے سے12افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ پولیس اوراسپتال ذرائع نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں آگ لگنے کے مقام پر بروقت پہنچ گئی تھیں جنہوں نے فوری کارروائی شروع کردی تھی جس کے بعد اب آگ بجھا دی گئی ہے۔ ریسیکوذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ پلازا میں متعدد افراد پھنسے ہوئے تھے۔ عمارت سے نکالے جانے والے زخمیوں اور لاشوں کو میؤ اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے دم گھٹنے اور جھلسنے سے 12افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔میؤ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امجد کے مطابق جاںبحق ہونے والے 4افراد ولید، چراغ، اکرام اور ثناء اللہ کی شناخت ہو سکی ہے۔ ایک50سالہ زخمی شخص کو جو 70فیصد جھلسا ہے بچا لیا گیا ہے۔ شہر بھر سے پہنچنے والی فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیوں اور عملے نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔