تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:26

سانحات پرسیاست نہیں کرنی چاہیے،شرجیل میمن

جیو نیوز - کراچی...........سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سانحات پرسیاست نہیں کرنی چاہیے،کچھ سانحات پرلوگوں کوقدرتی دکھ ہوتاہے۔وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پہلے کہا گیا کہ واقعہ شارٹ سرکٹ ہے مگر یہ شارٹ سرکٹ نہیں، تحقیقات کررہے ہیں کہ یہ آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے۔ کمشنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ پر ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے ،کمیٹی میں دو ممبران کراچی چیمبر اور 4 ٹمبر مارکیٹ کے ہوں گے،یہ کمیٹی ایک ہفتے میں کے اندر نقصانات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرےگی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کمیٹی مختص کردہ رقم درست انداز میں استعمال کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے عارضی طور پر ایک لاکھ روپے جاری کئے ہیں، تاکہ وہ روز مرہ کی اشیاء خرید سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سانحات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.