29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:27
چوہدری نثار سے امریکی سفیر کی ملاقات ،سانحہ پشاور پر اظہار تعزیت
جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی اور سانحہ پشاور پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری پاکستان کے ساتھ ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کےخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور قیادت متحد ہے۔