29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:57
پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلی میں لوٹنےسےانکار
جیو نیوز - اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ آنے تک ان کی جماعت اسمبلی میں واپس نہیں آئے گی۔بنی گالہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عمران خان نے شوکت خانم اسپتال پشاور کے لیے فنڈز کی اپیل کی اور کہا کہ اسپتال کے فنڈز کے استعمال کا مکمل ریکارڈ موجود ہے،دھرنے کے اخراجات سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ 4 ماہ کے احتجاج نے عوام میں بڑا شعور پیدا کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی،دھرنے کے شرکا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 17 جنوری کو ڈی چوک میں اجتماع منعقد کیا جائے گا۔عمران خان،چیئرمین تحریک انصاف،میں آج سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن دھرنے نے عوام کو بتادیا کہ ان کے کیا حقوق ہیں۔