30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:19
شہری حکومت بنانےکاموقع ملاتوفائربریگیڈٹھیک کریں گے ،الطاف حسین
جیو نیوز - لندن......ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ شہری حکومت بنانے کا موقع ملا تو سب سے پہلے فائر بریگیڈ کو جدید آلات اور سہولیات سے لیس کریں گے۔ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کا جائے حادثہ کا دورہ نہ کرنا افسوس ناک ہے، الطاف حسین نے کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں قائم ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ پر ٹیلوفونک گفتگو میں کہا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کی مدد کرنا سب کا فرض ہے۔ مخیر حضرات ایم کیو ایم کے کیمپ پر امدادی سامان جمع کراسکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت اور بلدیات میں نہیں ہے، اس کے باوجود متاثرین کی ہرممکن مدد کو تیار ہے ۔ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین کی خدمت پر الطاف حسین نے پولیس، رینجرز اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔