30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:24
تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید دو بچے دم توڑ گئے
جیو نیوز - مٹھی........سول اسپتال مٹھی میں مزید دو نومولود دم توڑ گئے۔رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 109 ہوگئی۔تھرپارکر میں غذائی قلت کے سبب بیمار بچوں کی اموات کا سلسلہ اب تک نہیں رکا۔اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں انتقال کرنے والے بچوں میں 10 روز کی بچی اور ایک روز کا بچہ شامل ہیں۔حالیہ اموات کے بعد دسمبر کے مہینے میں اموات کی تعداد 109 ہوگئی جبکہ مزید کئی بچے ابھی زیر علاج ہیں۔