تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:40

ڈیرہ بگٹی میں پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

جیو نیوز - ڈیرہ بگٹی .......ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں نامعلوم تخریب کاروں نے پنجاب جانے والی 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا۔گیس لائن میں دھماکےسے پنجاب کے کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق تحصیل سوئی میں ڈولی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کےنتیجے میں پنجاب جانے والی 24انچ قطر کی گیس لائن کو نقصان پہنچا ہے ۔گیس لائن میں دھماکے سے پنجاب کے کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔سیکیورٹی کلرنس کے بعد جلد ہی مرمت کا کام شروع کردیا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.