30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:20
لاہور ایئر پورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
جیو نیوز - لاہور......لاہور ایئر پورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارےکے فرنٹ ویل کاایکسل ٹوٹ گیا،تاہمطیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے،ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فرنٹ ویل کا ایکسل ٹوٹنے کاواقعہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا،پائلٹ نے حاضر دماغی سے طیارے کوفوری طورپر رن وے پر ہی روک کر کسی بڑے حادثے سے بچالیا ، جس کے بعد طیارے سے مسافروں کواتاراجارہاہے،نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے لاہور پہنچی تھی۔