30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:2
سانحہ انارکلی لاہور:3افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا
جیو نیوز - لاہور..........لاہور کےانارکلی بازارمیں خوفناک آتشزدگی نےکئی گھروں میں صفِ ماتم بچھا دی، ایک ہی خاندان کے 3افراد اور ان کے ملازم کی اجتماعی نماز جنازہ آؤٹ فال روڈ پرادا کی گئی،جس میں شہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ لاہور کاعلاقہ آؤٹ فال روڈ غم میں ڈوباہوا،خواتین کی آہیں ہیں اور سسکیاں، ایک ہی گھرانےکے3افراد ولید،نعمان اوراعظم اور ان کے ملازم ساجد علی کی میتیں سامنےپڑی ہیں۔ پیر کی صبح تک کوئی نہیں جانتا تھا کہ ہنستے بستےان لوگوں کواتنےبڑےغم کاسامناکرناپڑسکتاہے۔انار کلی بازار میں لگنے والی آگ نے کئی افرادکی زندگیاں ہی نہیں چھینیں بلکہ اُن افراد سے جڑے گھرانوں کوہمیشہ کاغم دےکران کا مستقبل بھی تاریک بنادیا۔ماموں،بھانجے، ان کےقریبی عزیزاورملازم کےجنازے ایک ساتھ اُٹھے توہرآنکھ اشکبار ہو گئی۔ گھروالےکہتےہیں کہ اس حادثے کےبعد وہ زندہ تو ہیں،مگر زندگی سےخالی۔اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں کوکچھ سجھائی نہیں دے رہا۔ ان کی حکومت سے یہی التجاہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئےسنجیدہ اقدامات کئےجائیں تاکہ نہ آئندہ کسی گھرانے کی یوں امیدیں دم توڑیں اورنہ ہی کسی کامستقبل تاریک ہو ۔