31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:26
لاہور سمیت پنجاب کے نواحی علاقوں میں گہری دھند
جیو نیوز - لاہور.....لاہور سمیت پنجاب کے نواحی علاقوں میں گہری دھند چھا گئی،موٹر وے پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے ساہیوال تک حد نگاہ صفر ہو چکی ہے۔لاہور شہر اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں 10 روز سے دھند کا سلسلہ جاری ہے ائرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں حد نگاہ صفر ہو گئی۔جس سے گاڑیوں ، ٹرینوں اور ایئرپورٹس کا شیڈول متاثر ہورہا ہے،ہائی وے پر حد نگاہ صفر ہو چکی ہے جس کے باعث موٹر وے حکام نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر اورتیزرفتاری سے اجتناب کریں جبکہ ناگزیر صورتحال میں فوگ لائیٹس کااستعمال کریں۔