31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:42
کراچی: کار پر فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کارکن جاں بحق
جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقےنارتھ کراچی میں فور کے چورنگی کےقریب کارپر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ترجمان جما عت اسلامی کے مطابق فائرنگ سے جاںبحق اور زخمی ہو نے والے افراد جماعت اسلامی کے کارکن ہیں۔ جاں بحق ہو نے والے شخص کی شناخت عرشی کے نام سے ہو ئی ہے جبکہ زخمی ہو نے والے شخص کا نام مطیع الرحمٰن بتا یا جاتا ہے جسے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس واقع کی تحقیقات کر رہی ہے۔ادھربلدیہ میں مبینہ مقابلے میں2دہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ لیاری سےغیرملکی سمیت5مشتبہ افرادگرفتار کرلیا گیا ۔