31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:59
لاہور میں دھند کا سلسلہ جاری،فلائٹ آپریشن معطل
جیو نیوز - لاہور.....پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی دھند کا سلسلہ جاری،فلائٹ آپریشن معطل اور لوگوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ پنجاب میں گزشتہ ہفتے سے جاری شدید دھند نے لاہور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک موٹر وے کو حد نگاہ صفر ہونے کے باوجود ٹریفک کیلئے کھلا رکھا گیا اورگاڑیوں کو کانوائے کے ذریعے لے جایا گیا ہے۔جی ٹی روڈ اور نیشنل ہائے وے پر بھی شدید دھند کے باعث ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز،آہستہ رفتار اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔