تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:23

وزیر داخلہ کی سربراہی میں نیکٹا ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس آج ہوگا

جیو نیوز - اسلام آباد.....انسداد دہشت گردی پلان کو عملی جامہ پہنانے کےلیےوزیر داخلہ کی زیر صدارت نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ تمام صوبوں کے آئی جیز ، ہوم سیکریٹری اور خفیہ اداروں کے نمایندے شریک ہوں گے ۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت ہونے والے نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کے آئی جیز ، ہوم سیکرٹریز ،آئی ایس آئی ، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے شرکت کریں گے۔اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے حوالے سے صوبوں کو ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.