تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:52

خیبر پختون خوا حالت جنگ میں ہے، افغان مہاجرین بوجھ ہیں،وزیراعلیٰ

جیو نیوز - پشاور......وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نےکہا ہے کہ صوبہ حالت جنگ میں ہے، افغان مہاجرین صوبہ پر بوجھ ہیں۔ نوشہرہ پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبہ حالت جنگ میں ہے اور افغان مہاجرین صوبے کے ساتھ دیگر انفراسٹرکچر پر بوجھ ہیں۔ وفاقی حکومت افغان مہاجرین کی واپسی اور انہیں صوبے سے باہرکیمپوں میں منتقل کرنے سے متعلق اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نوشہرہ کے صحافیو ں کی میڈیا کالونی کی اراضی کیلئے ایک کروڑ تین لاکھ روپے کی منظور بھی دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.