31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:13
سراج الحق کی شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت
جیو نیوز - لاہور......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ورکنگ باونڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر بھارت کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ بھارت خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے ، عالمی برادری بھارت کی طرف سے ورکنگ باونڈری اور کنٹرول لائن کی بار بار خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم وطن کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی ۔ خطے میں قیام امن کے لئے بھارت عالمی قوانین کا احترام کرے ۔