31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:13
پشاور میں نئے سال کے موقع پردفعہ 144 کا نفاذ
جیو نیوز - پشاور......پشاور میں نئے سال کے موقع پر 144 کے تحت ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ۔پابندی کا اطلاق ایک ماہ تک ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر الاسلام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سال نو کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق ایک ماہ تک ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف پولیس کو دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔