31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:45
شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 2 رینجرز اہلکار شہید
جیو نیوز - نارروال.......شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار شہید ہوگئے۔ واضح رہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پنجاب رینجرز کے افسران کو فلیگ میٹنگ کے لئے دھوکے سے بلایا اور ان پر فائرنگ کردی۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پنجاب رینجرز کے افسران نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک صفدر شدید زخمی ہوگئے تھےجو زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔