تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:9

پشاور:سولہ بارہ ایکشن فورم کا کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

جیو نیوز - پشاور......پشاور میں سولہ بارہ ایکشن فورم نے کارکنوں کی گرفتاری کےخلاف پریس کلب کےباہراحتجاج کیا۔ مظاہرین صحافیوں پر ٹوٹ پڑے،تشدد سے نجی ٹی وی کے چار کارکن زخمی ہوگئے۔سولہ بارہ ایکشن فورم کے مظاہرین نے مرضی کی کوریج نہ ملنے پر نجی ٹی وی کے کیمرا مینوں سے ہاتھا پائی شروع کی۔ مظاہرین کے تشدد سے نجی ٹی وی کے چار کارکن زخمی ہوئے جن میں ایک کیمرا مین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں اے وی ٹی کے وقاراحمد،دنیا نیوزکے یاسراور کامران اور آئی این پی کے فوٹو گرافر حسین احمدشامل ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر سولہ بارہ ایکشن فورم کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ صحافی برادری نے واقعے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خیبرپختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے صدر نثارمحمد خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ایکشن فورم کی کسی سرگرمی کی کوریج نہیں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.