تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:43

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے

جیو نیوز - کراچی.........ملک بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مختلف شہروں میں شدیدہوائی فائرنگکی گئی، کچھ فائرنگ کرنے والوں کو پولیس نے گرفتار بھی کیا، 12بجتے ہی ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی، لوگوں نے گھروں سے نکل کر بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی۔حکومت کی جانب سے نئے سال کو سادگی سے منانے کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں لوگوں نے اپنے طور پر نئے سال کی تقریبات منعقد کیں۔کراچی میں نئے سال پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،نیو ایئر نائٹ پر سمندر کی جانب جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور ڈبل سواری پر پابندی ہے تاہم منچلے لڑکے گھروں سے نکلے ہیں اور ان کی کوشش تھی کہ ساحل سمند ر پر جا کر نئے سال کا استقبال کریں تاہم پولیس کی بھاری نفری انہیں جانے سے روکنے کیلئے مامور ہے۔لاہور میں لبرٹی چوک کےقریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،لبرٹی چوک میں سالِ نوکا جشن منانے کیلئے جمع ہونے والے نوجوانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔مال روڈ، چیئرنگ کراس پر لوگوں کا روایتی جوش و خروش دیکھنےمیں آیا جہاں نئےسال کی آمد کےموقع پربچوں نےشمعیں روشن کیں۔اسلام آباد کے شہریوں نے بھی نئے سال کا استقبال آتش بازی اور بھنگڑے ڈال کر کیا۔ملتان میں نئے سال کی خوشی میں منچلے سڑکوں پر نکل آئے ، پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.