31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:19
پنجاب،مختلف شہروں میں شدیددھند،لاہورایئر پورٹ کا ایک رن وے بند
جیو نیوز - لاہور.....پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ،لاہور ایئر پورٹ کا ایک رن وے بند،لاہور کا دنیا بھر سے فضائی رابطہ ٹوٹ گیا، جانے والی کئی پروازیں منسوخ جبکہ آنے والی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا۔لاہور میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ، دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا چھوٹا رن وے بھی پروازوں کی آمدو رفت کیلئے معطل کر دیا گیا ہے ۔ ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے گزشتہ روز نجی طیارے کے حادثے کی وجہ سے بند پڑا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کودھند کی چادر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی سےلاہور آنے والی پی کے306کوخراب موسم کےبجائےواپس کراچی بھیج دیاگیا۔ کراچی سےلاہور کیلئے 2پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ لاہورسےاوسلوپی کے751کےمسافرصبح8بجےسےلاہورایئرپورٹ پرپریشان ہیں،عمومی طور پر پروازوں کی منسوخی کےباعث550سےزائدمسافرکراچی میں پھنسےہوئےہیں، دورسی طرف گزشتہ روزنجی ایئرلائن کےطیارے کے حادثےکےباعث رن وےکی مرمت تاحال نہیں ہوئی۔