تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:36

کراچی: نئے سال کی آمدپر فائرنگ، 15 سے زائد افراد زخمی

جیو نیوز - کراچی.....نئے سال کی آمد کے مو قع پرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ نئے سال کے آغاز پر کراچی کے مختلف علاقوں جمشیدکوارٹر،نیوکراچی ،نارتھ نا ظم آباد ،لیاری،شیریں جناح کالونی،حیدری ،صدر اورملیر سمیت مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجےمیں 15 سے زائد ا فراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکا م کے مطابق زخمی میں زیادہ تر افراد کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں زخمیوں کو فوری طو ر پر اسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.