تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:12

ذکی الرحمان لکھوی کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

جیو نیوز - اسلام آباد........اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اغوا کیس میں گرفتار ملزم ذکی الرحمان لکھوی کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ ممبئی حملہ کیس سے ضمانت پر رہائی کے بعد افغان باشندے انور خان کے اغوا میں گرفتار ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے تفتیش آگے بڑھانے کے لیے پانچ دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی تاہم ملزم کے وکیل نے اس کی مخالفت کی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ذکی الرحمان لکھوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.