1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:40
پنجاب رینجرز کا اہلکاروں کی سطح پر بھارت سے فلیگ میٹنگ نہ کرنیکافیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد........پاکستان نے دو اہلکاروں کی شہادت کے بعد آئندہ اہلکاروں کی سطح پر بھارت سے فلیگ میٹنگ نہ کرنےکااعلان کیاہے۔ ترجمان رینجرز کاکہناہےکہ رینجرز اور بی ایس ایف میں آئندہ مذاکرات صرف اعلیٰ سطح پر ہوں گے۔بھارت نےورکنگ باؤنڈری پرخلاف ورزیوں کےبعدفلیگ میٹنگ کوبھی خون میں نہلادیاہے۔بھارت نے سرحد پربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی تو سخت جواب دیا جائےگا۔ اُدھر بلوچستان کے علا قے سوئی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والےایف سی اہلکار جہانگیر خان کو میانوالی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ اُن کواپنے بیٹے کی شہادت پرفخرہے۔