تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:44

جامشورو: آئل فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی

جیو نیوز - جامشورو ........جامشورو کے صنعتی علاقے میں واقع آئل فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کوٹری کے صنعتی علاقے میں شام کےوقت آئل فیکٹری کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، سورج مکھی پھول کے بیجوں سے بھری ہزاروں بوریوں نے بھی آگ پکڑلی جبکہ آگ کی شدت سے گودام کی چھت بھی گرگئی اور تیز ہواؤں کے باعث آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حیدرآباد سے طلب کی گئی فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا خام مال خاکستر ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.