تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:45

آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں شہدائے امن کانفرنس کا انعقاد

جیو نیوز - پشاور.........آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی یاد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام شہدائے امن کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں شریک سیاسی ومذہبی جماعتوں نےاس واقعے کوتاریخ کی بدترین دہشت گردی قراردیااورمتاثرین سے یکجہتی کااظہار کیا۔دینی سیاسی جماعتوں نے اس واقعے کی آڑمیں دینی مدارس کونشانہ بنانےکی مذمت کی۔ سانحہ پشاورکے حوالے سے نشترہال میں منعقدہ شہدائے امن کانفرنس میں دینی،سیکولراورقوم پرست جماعتیں آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کی مذمت میں یک زبان ہوگئیں۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہناتھا کہ سیاسی جماعتوں نےقیام امن کے لئے حکومت کومینڈیٹ دیدیاہے، اب امن کا قیام اس کی آزمائش ہے۔ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کاکہناتھا کہ اس واقعہ پرہم شرمندہ ہیں۔ مولاناسمیع الحق کاکہناتھا کہ سانحہ پشاورکے بعد دینی اورلادینی طبقات کولڑانے کی سازش کی جارہی ہے جبکہ اے این پی کے میاں افتخارحسین کا کہناتھا کہ گڈاوربیڈ طالبان کے چکرسے نکلناہوگاورنہ فوجی عدالتوں کاکوئی فائدہ نہ ہوگا۔ کانفرنس سے خطاب میں مولاناگل نصیب نے کہا کہ نائن الیون کے بعد مسلم دنیاپرچڑھائی کی گئی اورسولہ دسمبرکے بعددینی مدارس کونشانہ بنادیاگیاہے۔قومی وطن پارٹی کے ہاشم بابرکاکہناتھاکہ وفاق کوخیبرپختونخواکے حقوق دینے چاہیے۔کانفرنس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے شرکت نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.