تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:29

کراچی میں آج بھی سرد ہواؤں کے ڈیرے

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں موسم سرد ہوگیا ہے ۔ ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جسکی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا بھی یہی ہے کہ درجہ میں کمی نہیں ہوئی ہے بلکہ ہوائیں 12 سے 14 نوٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہیں جسکی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔سردی کی جہ سے لوگوں نے گرم کپڑے پہن لئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہلکی مگر سرد ہواوں کے ساتھ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.