تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:31

حیدرآباد :سینئر وکیل کے قتل کے خلاف وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ

جیو نیوز - حیدرآباد........حیدرآباد میں سینئر وکیل کے قتل کیخلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔سندھ بار کونسل کی اپیل پر حیدرآباد میں وکلا عدالتوں میں حاضر نہیں ہوئے۔ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی اور نا ہی قیدیوں کو عدالتوں میں پیش کیا گیا۔گزشتہ روز حیدرآبا دمیں نامعلوم افرا دکی فائرنگ سے سینئروکیل احسن آرائیں اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ احسن آرائیں کا قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ ورثا کی جانب سے ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی ہے اور نا ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.