تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:4

کراچی :محمدی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 4ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جیو نیوز - کراچی ..........کراچی میں عزیز آباد کے علاقے محمدی گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے دوران 4ملزمان کو گرفتا ر کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد محمدی گوٹھ میں مقابلے کے دوران 4ملزمان کو گر فتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2دستی بم ایک بال بم اور ایک ریپیٹر برآمد کی گئی۔ ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.