2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:20
لاہور: باڑے کی چھت گرنے سے 2افراد جاںبحق
جیو نیوز - لاہور ........... لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں باڑے کی چھت گرنے سے 2افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ جٹ چوک مرغزار کالونی میں مقامی رہائشی ایک باڑے سے بھینسوں کا دودھ خریدنے کے لئے بیٹھے تھے۔ اچانک باڑے کی بوسیدہ چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر 55 سالہ بلال اور 32 سالہ خرم شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔