تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:36

لاہور ہائی کورٹ بار نے قرارداد منظور کر لی، فوجی عدالتیں مسترد

جیو نیوز - لاہور .......لاہور ہائیکورٹ بار نے فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔ایک قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ فوجی عدالتوں کےقیام کا بل منظور نہ کرے۔لاہورہائیکورٹ بار کا اجلاس قائم مقام صدر عامر جلیل صدیقی کی زیرِ صدارت ہوا۔ سپریم کورٹ بار کی سابق صدرعاصمہ جہانگیر کا اپنےخطاب میں کہناتھا کہ ملٹری عدالتوں کے قیام سے بنیادی حقوق سلب ہو جاتےہیں۔دہشت گردی کےخاتمے کیلئےپارلیمنٹ اپنی ذمےداری عدالتوں پرنہ ڈالے۔ تحریکِ انصاف کےسینئررہنماحامد خان ایڈووکیٹ نےکہاکہ ملٹری کورٹس کسی مسئلے کا حل نہیں، یہ غیرآئینی ہیں۔ دہشت گردی کےخاتمےکیلیے لانگ ٹرم پالیسی اور عدالتی نظام کو بہتر بنایا جائے۔اجلاس نے قراردادکےذریعے فوجی عدالتوں کے قیام کو اکثریتی رائے سے رد کردیااورمطالبہ کیاکہ پارلیمنٹ فوجی عدالتوں کے قیام کا بل منظور نہ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.