2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:57
پیپلز پارٹی نےاراکین پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا
جیو نیوز - اسلام آباد ....پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کا اجلاس پیر کو 2 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اعتزاز احسن اور سید خورشید شاہ کریں گے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینٹرز اور ارکان قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔